کورونا وائرس سے مزید18 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید18 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 377 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید591کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار536ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار522کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.35 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار425، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار440، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار989، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار679، بلوچستان میں 33 ہزار185، آزاد کشمیر میں 34 ہزار428 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار383 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 895 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار548، خیبرپختونخوا 5 ہزار715، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 355 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں