بڑے اور چھوٹے مسلمان کا سرٹیفکیٹ دینے والے یہ کون ہوتے ہیں؟ فواد چودھری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ دینےو الے کون ہوتے ہیں کہ یہ بڑے اور ہم چھوٹے مسلمان ہیں؟

ٹی وی ٹوڈے نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فوادچودھری نے دوران پریس کانفرنس کہا کہ اس طرح تو ہر شخص اپنے عقیدے کی گواہی دیتا پھرے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی سوا کروڑ ووٹ لے کر آئی ہے جب کہ ان کے پا س زیادہ سے زیادہ لوگ ایک لاکھ ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر بات تعداد کی ہے تو پھر ہم ان سے بڑے مسلمان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کلمہ گو لوگ بھی اپنے عقیدے کی گواہی دیتے پھر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں