وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے۔ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔
رات ایک اہم کاروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پرپیگنڈا کر رہے تھے اور جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 29, 2021
خیال رہے کہ ٹی وی ٹوڈےنیوز نے گزشتہ روز ہی خبر دی تھی کہ ملک بھر میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ٹی وی ٹوڈے نیوز نے بتایا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور لاہور کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔