دبئی (ٹی وی ٹوڈے نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو شکست دے دی ہے۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 111 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نیوزی لینڈ اننگز
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز گپٹل اور مچل نے کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا، گپٹل بڑی شاٹ کھیلتے ہوئے جلد پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن مچل کا ساتھ دینے آئے اور میچ وننگ شراکت داری قائم کی۔
بھارتی اننگز
دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی بیٹنگ لائن نیوزی لینڈ کی بولنگ کے آگے لڑکھڑا گئی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا سکی۔
بھارت کو پہلا نقصان اننگز کے دوسرے اوور میں ہوا جب ایشن کشن 4 کے انفرادی اسکور پر بولٹ کا شکار بنے۔
اس موقع پر تجربہ کار روہت شرما و کے ایل راہول نے 24 رنز کی شراکت داری بنائی جو زیادہ لمبی نہ ہو سکی۔
کے ایل راہول 18 رنز جب کہ روہت شرما 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی بھی بڑی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔
ٹاس و ٹیم
نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
نیوزی لینڈ
A toss win for skipper Kane Williamson and he's opted to bowl against India in Dubai. Follow play LIVE in NZ with @sparknzsport and @SENZ_Radio with highlights on @sparknzsport. #T20WorldCup pic.twitter.com/wjBjNflKzQ
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 31, 2021
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن نے کہا کہ بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
بھارت
🚨 Team News 🚨
2⃣ changes for #TeamIndia as Ishan Kishan & Shardul Thakur are named in the team. #T20WorldCup #INDvNZ
Follow the match ▶️ https://t.co/ZXELFVZhDp
Here's our Playing XI 🔽 pic.twitter.com/6xDKILf9lr
— BCCI (@BCCI) October 31, 2021
واضح رہے لپ سیمی فائنل میں جانے کیلئے آج کے میچ میں جیت ضروری ہے۔
کس کا پلڑا بھاری؟
نیوزی لینڈ کا ریکارڈ ہے کہ وہ 2016 سے بھارت سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہارا۔ دونوں ٹیموں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آج کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کے لئے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوجائے گی۔ دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام سات بجے کھیلا جانے والا یہ میچ ہر لحاظ سے دلچسپ ہوگا۔
دونوں ٹیم کے درمیان 16 ٹی 20 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے دونوں نے 8-8 اپنے نام کررکھے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کا موازنہ کیا جائے تو نیوزی لینڈ کا پلہ بھاری رہا ہے۔
انڈیا اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں دو بار 2007 اور 2016 میں آمنے سامنے آئیں، دونوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست کا مزہ چکھایا۔