پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ٹی وی ٹوڈے نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ ثابت قدم رہے، باہمی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ مزید کہا کہ سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کاانعقادخوش آئند رہا۔

اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، اُن کا مزید کہنا تھا ہم تعلقات کو تذویراتی شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں