پی آئی اے نے نجف عراق کیلئے باقاعدہ فضائی سروس کا آغاز کردیا

کراچی (ٹی وی ٹوڈےنیوز) پی آئی اے نے نجف عراق کیلئے باقاعدہ فضائی سروس کا آغاز کردیا، پی آئی اے کی پہلی شیڈول پرواز پی کے 219، اکیانوے مسافروں کو لے کر نجف پہنچ گئی۔ عراقی سفیر حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی پرواز کے ساتھ نجف پہنچے۔

پی آئی اے نے نجف عراق کے لیے باقاعدہ فضائی سروس کا آغاز کردیا پہلی شیڈول پرواز کے 219، اکیانوے مسافروں کو لے کر نجف پہنچی جہاں عراقی سفیر حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی ہمراہ تھے۔

ائیرپورٹ پر گورنر نجف،پاکستانی سفیر، عراقی سول ایوی ایشن کے سربراہ اور مذہبی رہنماوں کا پاکستانی حکام پر مسافروں کا استقبال کیا۔ اس موقع پرسی ای اوپی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان
سے محبت اور سلامتی کا پیغام لے کر آئے ہیں، عراق پاکستانی مسلمانوں کیلئے اہم منزل ہے۔

گورنر نجف نے کہاکہ پی آئی اے اور پاکستانی زائرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، کوشش ہے ویزا نظام کو اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیارات سے مستفید ہوسکیں۔

اس سے پہلے کراچی ائیر پورٹ پر ایک سادہ سی تقریب میں سی ای او پی آئی اے، وفاقی سفیر، جید علماء اور مسافروں نے مل کر کیک کاٹا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں