ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی

دبئی (ٹی وی ٹوڈے نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ بھارت نے افغانستان کو ڈو اینڈ ڈائی میچ میں 66 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کےایل راہول نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 140رنز کا آغاز فراہم کیا۔ روہت شرما نے 74 جبکہ کے ایل راہول نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہردیک پانڈیا نے 13 گیندوں پر 35 رنز کی دھوان دھار اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور کریم جنت نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا ٹاپ آرڈر اچھی پرفارمنس نہ دکھا سکا۔ کپتان محمد نبی کے 35 اور کریم جنت کے 42 رنز کی بدولت افغان ٹیم 7 وکٹوں پر 144 رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں