بالآخر:تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کے لفظ کو ہٹانے کی ابتدائی سمری منظور

لاہور:(ٹی وی ٹوڈے نیوز)تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کے لفظ کو ہٹانے کی ابتدائی سمری منظور،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی ابتدائی سمری کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دیدی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کالعدم کے لفظ کو ہٹایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی ابتدائی منظوری دیدی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک لبیک کو کالعدم ختم کرانے سے متعلق صوبائی کابینہ سے تھرو سرکولیشن منظوری لینے کا حکم دیدیا۔ محکمہ سروسز کیبنٹ ونگ نے تمام وزرا کو منظوری کیلئے سمری بھجوادی۔ محکمہ سروسز کی جانب سے وزراکو بھجوائی گئی۔

اس سے قبل کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی امن و امان اجلاس میں 100 مزید کارکن رہا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کالعدم تنظیم کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی، 7 اے ٹی اے کے تحت درج 4 ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع حکومتی کمیٹی کے مطابق اجلاس کی سربراہی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ، آئی جی پنجاب راؤ سردار اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں کالعدم تنظیم سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ سے متعلق اہم احکامات جاری کئے گئے، کالعدم تنظیم کے متعدد افراد کو فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں