روس بھی ہائپر سونک کروز میزائل کی دوڑ میں شامل

ماسکو (ٹی وی ٹوڈے نیوز) امریکا کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ روس بھی ہائپر سونک کروز میزائل کی دوڑ میں شامل ہو گیا۔
روسی نیوی کو ڈلیوری آئندہ برس شروع ہو جائے گی۔ صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اور دیگر ممالک کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ میں آگے نکل گئے ہیں۔ ہائپر سونک میزائل کو روکنا اور اس کا پتہ چلانا ناممکن ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس نے گزشتہ ماہ سب میرین سے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ روس کی طرف سے ہائپر سونک ہتھیاروں کی تیاری بڑی پیش رفت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں