اسلام آباد (ٹی وی ٹوڈےنیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 901 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے۔ ملک بھر میں 580 فراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ملک بھر میں 19 لوگ کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث 1 ہزار 2 سو 47 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔
Statistics 4 Nov 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) November 4, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 43,901
Positive Cases: 580
Positivity %: 1.32%
Deaths : 19
Patients on Critical Care: 1247