پٹرول بم کیخلاف احتجاج،پی پی سینیٹر سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

پٹرول بم کیخلاف احتجاج،پی پی سینیٹر سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے
سینیٹ اجلاس میں اراکین کی آمد ہوئی ہے، گزشتہ شب حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اب پٹرول کی قیمتیں ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے جہاں بیان دے کر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے وہیں پی پی کے رکن نے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اورپیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرایا گیا، میں پارلیمنٹریرین ہوں ،میرے پاس پٹرول کی طاقت نہیں رہی، عوام حق کے لئے نکلیں، چینی کی قیمت 150 روپے،. گھی 450 روپے ہو گیا، یہ چور وزیراعظم ہے، سیلکٹڈ،کٹھ پتلی وزیراعظم ہے،


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،قائد حزب اختلا ف یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ سیشن کا گزشتہ شام 7 بجے علم ہوا 3سینیٹرزکراچی چلے گئے تھے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا صبح ملا ہے
واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس وقت پٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اس سے قبل پٹرول کبھی اتنا مہنگا نہیں ہوا تھا، وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں قوم کو بتایا تھا کہ پٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا اور وہی ہوا دو روز بعد ہی پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت چھ روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہےلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپےسات پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں