تہران: ايرانی اٹامک انرجی آرگنائزيشن نے کہا ہے کہ 25 کلو 60 فیصد تک افزودہ يورينيم ذخيرہ کرلی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی نے ايرانی اٹامک انرجی آرگنائزيشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک جوہری ہتھياروں کے حامل ممالک کےعلاوہ کوئی دوسرا ملک اتنی بڑی مقدار ميں افزودہ يورينيم ذخيرہ نہیں کرسکا ہے۔
واضح رہے کہ 29 نومبر کو ايران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ويانا ميں مذاکرات ہوں گے۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات ميں 2015 ميں طے کردہ معاہدے کی بحالی کی کوشش کی جائے گی۔
ٹی وی ٹوڈے نیوز کے مطابق عالمی مبصرین کا اس ضمن میں کہنا ہے ايران کا يہ قدم دراصل ڈيل کے امکانات کو متاثر بھی کرسکتا ہے۔
Load/Hide Comments