بلوچستان: 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کی 14 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ صوبائی وزرا کے قلمدانوں کا نوٹی فکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ٹی وی ٹوڈےنیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برادری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر سید ظہوراحمد آغا نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

صوبائی کابینہ کے اراکین کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں سردارصالح بھوتانی، ظہور احمد بلیدی، سردار عبدالرحمان کیتھران، نوابزادہ طارق مگسی، نور محمد دمڑ، اکبر آسکانی، سکندر عمرانی، عبدالخالق ہزارہ، زمرک اچکزئی اور محمد خان لہڑی شامل ہیں۔

ٹی وی ٹوڈےنیوز کے مطابق احسان شاہ، نصیب اللہ مری، مبین خان خلجی اور میراسداللہ بلوچ نے بھی صوبائی وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزرا کے قلمدانوں کا نوٹی فکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں