بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گیا

ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کی شکست کے بعد بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 کے مرحلے میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے کوالیفائی کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد بھارتیوں کی امیدوں پر اوس پڑ گئی۔
افغانستان کی شکست سے بھارتیوں کے دل ٹوٹ گئے اور موقع موقع کرنے والوں کو موقع ہی نہ ملا۔
پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔


گروپ 2 سے بھارت، افغانستان اور اسکاٹ لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہو گئے جبکہ نمیبیا بھی کل بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں