مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروسز متاثر، صارفین پریشان

اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کی سروسز میں تعطل کے سبب صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹی وی ٹوڈےنیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹوئٹر کی سروسز میں تعطل مختلف ممالک میں آیا ہے۔
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ٹوئٹر کی سروسز میں تعطل پاکستانی وقت کے مطابق شب گیارہ بجے آیا۔
اس ضمن میں خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکہ میں ٹوئٹر صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹی وی ٹوڈے نیوز کے مطابق اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر سروسز برطانیہ، سوئزر لینڈ، واشنگٹن اور نیویارک میں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کی جانب سے تاحال اس ضمن میں مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں