کورونا کے مزید449کیسز اور 9 اموات رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 547 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید449کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار160ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41ہزار709کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71ہزار963، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار643، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار176،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار151، بلوچستان میں 33 ہزار338، آزاد کشمیر میں 34 ہزار495 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار394 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 949 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار596، خیبرپختونخوا 5 ہزار774، اسلام آباد 944، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 357 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں