پولیس نے امریکا کی ریاست نارتھ کیرولائنا سے ایک نوجوان لڑکی کو ریسکیو کیا ہے جو کار سے ہاتھ باہر نکال کر مخصوص اشارہ کر رہی تھی۔
پولیس کے مطابق شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع اس کے والدین نے دی تھی۔
اطلاع کے دو دن بعد جمعرات کے روز، ایک موٹرسائیکل سوار نے 911 پر کال کی کہ اس نے ایک لڑکی کو گاڑی میں دیکھا ہے جو پریشان ہے۔
شکایت کنندہ گاڑی کے پیچھے جا رہا تھا اور اس نے گاڑی میں ایک خاتون کو ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ اشارہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹک ٹاک’ پر گھریلو تشدد کی نشاندہی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس اشارے کا مطلب ’مجھے مدد کی ضرورت ہے‘‘ لیا جاتا ہے۔
کینیڈین ویمن فاؤنڈیشن کے مطابق، ایک ہاتھ کا یہ اشارہ کوئی بھی شخص مصیبت میں استعمال کر سکتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ سگنل دینے والا شخص اپنی ہتھیلی کو باہر کی طرف رکھتے ہوئے اپنا ہاتھ اوپر کرتا ہے، پھر اسی ہاتھ کا انگوٹھے ہتھیلی پر رکھتا ہے اور اپنی مٹھی بند کر لیتا ہے۔
Load/Hide Comments