ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے سکاٹ لینڈ، افغانستان، نامیبیا کے ساتھ بھارت کا سفر بھی ختم ہوا۔ پہلے ہی دو میچوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنے والے بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں اپنی جگہ نہ بنا سکی، اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
گشزتی روز نامیبیا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد بھی بھارتی ٹیم افسردہ نظر آئی، جس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان نے پہلی ٹوئٹ کی۔
انہوں نے لکھا کہ ہم ایک ساتھ مل کر اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نکلے تھے لیکن بدقسمتی سے پیچھے رہ گئے اور ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہے۔
Together as one we set out to achieve our goal.Unfortunately we fell short and no one is more disappointed than us as a side.The support from all of you has been fantastic and we are grateful for it all.We will aim to come back stronger and put our best foot forward. Jai Hind🇮🇳🙏 pic.twitter.com/UMUQgInHrV
— Virat Kohli (@imVkohli) November 8, 2021
بھارتی شائقین کے لیے بھارتی کپتان نے لکھا کہ آپ نےہمارا بھر پور ساتھ دیا اس کے لیے شکر گزار ہوں۔ آخر میں انہوں نے یقین دہانی بھی کرائی کہ ہم سب کا اب یہی مقصد ہیں کہ ہم مضبوطی سے واپس آئیں گے۔
بھارتی کپتان نے ٹوئیٹ میں ٹیم کی بھی کئی تصاویر شئیر کیں۔
یاد رہے ٹی 20 ورلڈ کے پہلے ہی میچ میں بھارت کو پاکستان سے 10 وکٹوں سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد بھارت کو سنبھلنے میں اتنا وقت لگا کہ ٹورنامنٹ ہاتھ سے نکل گیا۔
بھارت نے ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جس میں بھی انہیں جیت نہ مل سکی۔