کیا ٹیکس ادا کرنے کے لیے 10 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں؟ ایلون مسک نے لاکھوں ٹوئٹر فالوورز سے مشورہ مانگ لیا۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر فالورز سے مشورہ مانگا ہے کہ کیا انہیں ٹیکس کی ادائیگی کے لیے اپنے کمپنی کے 10 فیصد ٹیکس فروخت کر دینے چاہیئیں؟
انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں ذاتی طور پر کہیں سے تنخواہ یا بونس نہیں لیتا۔ میرے پاس صرف سٹاک ہے۔ ذاتی طور پرٹیکس ادا کرنے کا واحد راستہ شیئرز کو فروخت کرنا ہے۔
Much is made lately of unrealized gains being a means of tax avoidance, so I propose selling 10% of my Tesla stock.
Do you support this?
— Elon Musk (@elonmusk) November 6, 2021
ایلون مسک نے کہا کہ وہ صارفین کی رائے کے نتائج کا احترام کریں گے۔ایلون مسک نے ڈیموکریٹس کی حکومت کے تجویز کردہ ٹیکس پر تنقید کی ہے۔ اس ٹیکس سے سات سو ارب پتی متاثر ہوں گے اور شیئرز کے منافع کے لیے کیپیٹل گینز پر سالانہ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔
ایلون مسک کے ٹوئٹر پر پول پوسٹ کرنے کے بعد لاکھوں افراد نے اس کا جواب دیا۔تقریباً 57 فیصد فالوورز کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کو شیئرز فروخت کر کے ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔
ایلون مسک کو الیکٹرک کار کمپنی کے ممکنہ طور 21 ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنا پڑ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایلون مسک اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ ایلون مسک امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے اکثریتی شیئرز کے مالک ہیں ۔ گزشتہ سال جون میں انہیں کمپنی شیئرز کی قیمت بڑھنے سے کافی فائدہ ہوا تھا۔