سائیکلوں کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں جہاں آئے روز گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، وہی اب غریب کی سواری سائیکل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔

ٹی وی ٹوڈے نیوز کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد لوگ سائیکل خریدنے کا سوچ رہے ہیں تاہم چین اور مقامی سائیکل کی قیمت میں دس ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے سائیکل خریدنے کی چکر میں بازار جانے والے قیمتیں سن کرچکرا گئے ہیں۔ جہاں قیمتیں تقریبا پچاس فیصد بڑھ چکی ہیں۔

ڈیلرز کے مطابق جون کے مہینے میں نئے چائنہ سائیکل کی قیمت 12 ہزار روپے تھی، آج 22 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

باہر سے آنے والے استعمال شدہ سائیکلوں کی قیمت میں بھی 8000 روپے اضافہ ہوا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں