سپریم کورٹ تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
ٹی وی ٹوڈے نیوز کے مطابق جسٹس گلزار احمد نے یہ بات کرک کی تحصیل بانڈہ ٹیری میں ہونے والی دیوالی کی تقریب میں شرکت اور ہندوؤں کے مذہبی پیشوا پرم ہنس مہاراج کی سمادھی کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے مندر میں منعقد ہونے والی دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدس جگہ کو نقصان پہنچانے کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سپریم کورٹ تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

ٹی وی ٹوڈے نیوز کے مطابق اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری اگر کسی کو سیکھنی ہے تو سپریم کورٹ آف پاکستان سے سیکھے۔

رمیش کمار نے کہا کہ جس طرح یہاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذمہ داری نبھائی ہے اس کی دنیا میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں