ای وی ایم کی اسکیم ایم کیو ایم کے وزرا نے بنائی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ای وی ایم کی ساری اسکیم ہی ایم کیو ایم کے وزرا نے بنائی ہے۔
ٹی وی ٹوڈے نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے انکشاف کیا کہ اس کے متعلق قوانین بھی بنیادی طورپرفروغ نسیم نے بنائے ہیں۔
فواد چودھری نے ای وی ایم پر آنے والے اعتراضات و تحفظات کے حوالے سے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی بارگیننگ پوزیشن بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ میں نے وفاقی کابینہ کے ہر اجلاس کے بعد ای وی ایم پر بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم اس قانون میں ترمیم نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ ای وی ایم پر ہمیں خدشات ہیں۔ ان کا اصرار تھا کہ وہ خدشات دور ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں