ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا جسے نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچلز نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 47 گیندوں پر 72 رنز بنائے اور نائٹ آؤٹ رہے۔ مچلز نے اپنے اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے مارے جبکہ ڈیون کانوے 46 رنز بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام لیونگ اسٹون نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی اننگز

اہم میچ سے قبل انگلینڈ کے اوپنر جیسن روئے کی انجری کے بعد بیراسٹرو اور جوز بٹلر نے سلامی جوڑی کی ذمہ داریاں نبھائی۔

بیٹراسٹرو لمبی باری کھیلنے میں ناکام رہے او ملنے کی گیند پر کیچ دے بیٹھے جب کہ خطرناک بیٹر جوز بٹلر 29 رنز پر ایش سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

سلامی بیٹرز کے آوٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ مالان اور معین علی نے 63 رنز کی اچھی شراکت داری قائم کی، مالان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ معین علی نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤتھی، ملنے، نیشم اور سودھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کل آسٹریلیا سے مد مقابل ہو گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں