پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار882 کورونا ٹیسٹ کیے گئےاور مزید 637 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار751ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 575 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 72ہزار925، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار846، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار493،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار223، بلوچستان میں 33 ہزار368، آزاد کشمیر میں 34 ہزار498 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار398 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 962افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار599، خیبرپختونخوا 5 ہزار782، اسلام آباد 947، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں