چینی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

شہر قائد کراچی میں چینی کی ایکس مل قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی گروسرزایسوسی ایشن کے مطابق ایکس مل چینی کی قیمت میں مزید 12 روپے کمی کے بعد 96روپے کلو ہو گئی۔

دوسری جانب ہول سیل اور ریٹیل سطح پر بھی چینی کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے۔

ہول سیل سطح پرچینی کی فی کلو 13 روپے کمی کے بعد 98 روپے کلو ہو گئی ہے جب کہ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 125 روپے کلو کی سطح پرآ گئی ہے۔

ریٹیلرزایسوسی ایشن کے ترجمان فرید قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریٹیل سطح پرچینی کی قیمت 5 روپے کلو سستی ہوئی ہے۔

اس کے برعکس شہریوں کا کہنا ہے کہ 4 نومبرسےاب تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی موجود ہی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں