پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم ہارے نہیں ہم سیکھے ہیں۔
آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹ کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ہم نے اپنا سب کچھ آپ کو دیا اور ہم آگے بھی ایسا کرتے رہیں گے۔
شاہین نے لکھا کہ ہم ایک بار پھر مضبوطی سے واپس آ کر سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیریں گے۔
Pakistan, we gave it our all and will continue to do so. We did not lose. We learned.
In sha Allah, we will come back stronger and spread smiles. #PakistanZindabad pic.twitter.com/zGTFHpKBSe
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 12, 2021
یاد رہے گزشتہ روز 19ویں اوور میں جب آسٹریلوی ٹیم کو 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو حسن علی نے شاہین کی گیند پر میتھیو ویڈکا کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد میتھیو نے شاہین کی تین گیندوں پر تین چھکے لگا کر اسکور پورا کر دیا۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اور اب 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کی جنگ ہو گی۔