‘‘عمرہ کریں، وہ بھی قرنطینہ کے بغیر‘‘

کیا آپ عمرہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ بھی قرنطینہ کیے بغیر؟ تو پھر ہو جائیں تیار، سعودی عرب سے آپ کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو اب قرنطینہ کیے بغیر عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوائی ہو گی، وہ آتے ہی عمرہ کر سکیں گے، انہیں کسی قسم کے قرنطینہ کی ضرورت نہیں۔


سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ پر آنے والے وہ افراد جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسین لگوائی ہے اور وہ منفی پی سی آر کرا چکے ہیں تو انہیں تین روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔
ایسے افراد 48 گھنٹے پابندی کے بعد سرٹیفکیٹ پیش کر کے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جا سکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب زائرین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ممالک سے آنے سے قبل دو ٹیکے لگوائیں اور ویکسی نیشن مکمل کر کے سعودی عرب آئیں۔
خیال رہے کہ کورونا کے باعث سعودی عرب جانے والے افراد کو قرنطینہ کے بغیر عمرہ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں