ایف بی آر نے بڑے شہروں میں پراپرٹی ریٹس میں اضافہ کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 40 بڑے شہروں میں پراپرٹی ریٹس میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پراپرٹی کی قیمتوں میں اوسطاً دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ بعض شہروں میں قیمتیں سو فیصد بڑھا دی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں 19 نئے شہر شامل کئے ہیں جس کے بعد شہروں کی تعداد 21 سے بڑھا کر 40 کردی گئی ہے۔

جن شہریوں میں پراپرٹی ریٹس بڑھائے گئے ہیں ان میں پنجاب کے تیرہ اور سندھ کے تین نئے شہر شامل ہیں۔ خیبرپختون خوا کے دو اور بلوچستان کا ایک نیا شہر شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں