لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے نئے خطرناک ویریئنٹ اومی کرون کے خلاف کام کرنے والی دوا سامنے آگئی ہے۔
ٹی وی ٹوڈےنیوز نے مؤقر انگریزی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اومی کرون نامی ویریئنٹ کے خلاف کام کرنے والی دوا کا دعویٰ برطانیہ کی ادویہ ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) نے کیا گیا ہے۔
برطانیہ کی ادویہ ساز کمپنی کا یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب کورونا کے نئے ویریئنٹ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
برطانیہ کے ادویہ ساز ادارے گلیکسو اسمتھ کلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ویرکی اینٹی باڈی دوا اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔
اس ضمن میں جی ایس کے کے نے کہا ہے کہ امریکی کمپنی ویر کے ساتھ اینٹی باڈی پر مبنی کورونا تھراپی کا پری کلینیکل تجزیہ کیا گیا ہے۔
کمپنی نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا تھراپی پری کلینیکل تجزیے میں کورونا اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
اخبار کے مطابق برطانوی کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اومی کرون کے خلاف اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے مزید ٹھوس نتائج کے لیے آئندہ بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔