اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواست نامکمل قرار دے دی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے نامکمل درخواست دائر نہ کریں ورنہ جرمانہ ہو جاتا ہے
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین قانون سازی سے متعلق شہری کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ای وی ایم دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے، قانون سازی کالعدم قرار دی جائے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قانون سازی کی کن شقوں پر اعتراض ہے؟، کون سی شقیں آئین سے متصادم ہیں؟ نامکمل درخواست دائر نہ کریں ورنہ جرمانہ ہو جاتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست درست کرنے کی مہلت کی استدعا مںظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی