اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو پیر تک اصل بیان حلفی جمع کرانیکی مہلت دیدی۔
سابق چیف جج گلگت بلتستان کے بیان حلفی کی خبر پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لطیف آفریدی سے استفسار کیا کہ کیا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ میرے سمیت تمام ججز کی انکوائری شروع ہوجائے؟۔ الزامات کسی اور پر نہیں، اس عدالت کے ججز پر ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے پیر تک اصل بیان حلفی جمع نہیں کرایا گیا تو چارج فریم ہوگا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔