گلگت بلتستان میں برف باری

گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں –

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے مقامی آبادی گھروں تک محصور ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان کی وادی زیارت میں بھی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے زیارت سے ملحقہ علاقوں کے لیے رابطہ سڑکوں پر برف جم جانے سے سیاحتی مقامات پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہری اور سیاح سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ عملہ غائب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 10، قلات منفی 5 اور گوپس میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا اسی طرح کوئٹہ، استور اور اسکردو میں منفی 3، ہنزہ میں منفی 2، راولاکوٹ میں منفی1 اور لیہہ میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

دوسری جانب پشاور،گھریلو اور کمرشل صارفین لکڑی جلانے پر مجبور،شہریو ں کومشکلات کاسامنا ہے پشاور، حیات آباد ،کوہاٹ روڈ،ورسک روڈ کےعلاقے میں گیس کا پریشر کم ہے جبکہ پشاور میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری پشاور،گلبہار اور رنگ روڈ کےعلاقے میں 12 گھنٹے سے گیس غائب ہے-

ادھر کراچی مین سوئی سدرن گیس کمپنی کو مطلوبہ مقدارمیں مشکلات کاسامنا ہے بلدیہ24کی مارکیٹ،سعیدآباد،جہان آباد،لیاری میں گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفین پریشانی کا شکار ہیں کراچی، سرجانی ٹاون، لانڈھی،کورنگی اوربلدیہ میں گیس پریشرکاسامنا ہے اورنگی ٹاون نمبر10اور11،نیوکراچی،نارتھ کراچی میں گیس پریشرکامسئلہ ہے،شیرشاہ،اردوبازار،سائٹ ایریا اوربنارس میں گیس پریشرمیں کمی کی شکایات کی جا رہی ہیں-

ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق گیس لیکج کےباعث پریشرمطلوبہ مقدارمیں متعلقہ علاقوں تک نہیں پہنچتا،کراچی ،لائنیں مرمتی کام اورچوری کےباعث ٹوٹ چکی ہیں،پرانےعلاقوں میں لائنیں بوسیدہ اورلیکج کاشکار ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں