نواب شاہ (ٹی وی ٹوڈے نیوز) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے ناظم امتحانات ڈاکٹر وحید مراد نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے سیکنڈری سرٹیفکیٹ پارٹ 2 بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان 2021 پری میڈیکل، پری انجینئرنگ سائنس اور جنرل گروپ کے نتائج (رزلٹ) 11 دسمبر 2021 ہفتے کے دن جاری کئے جائیں گے
