حبا بخاری نے منگنی کر لی

پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے منگنی کر لی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی منگنی اداکار آریز احمد کے ساتھ ہوئی ہے۔

حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے رشتے کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور آریز احمد سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ ہماری قربتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اداکارہ نے آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کا خوبصورت الفاظ میں اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں