نئی دہلی: اب آپ کے سوچنے پر ہی کمپیوٹر کام کرنا شروع کر دے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور بڑا انقلاب آنے جا رہا ہے۔ انسانی دماغ اور کمپیوٹر آپس میں ربط ہو جائیں گے اور ہمارے سوچنے سے ہی کام ہوجایا کرے گا۔
عالمی ارب پتی صنعت کار ایلن مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کمپنی ایک سال میں انسانی دماغ میں ایسی چپ نصب کر دے گی جو کمانڈ لیے بغیر صرف انسان کے سوچنے پر ہی کام شروع کر دے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایلن مسک کی کمپنی نیورا لنک نے ایک ایسا نیورل امپلانٹ تیار کیا ہے جو بغیر کسی بیرونی ہارڈ ویئر کے دماغ کے اندر چل رہی سرگرمی کو ویئرلیس سے براڈ کاسٹ کرسکتا ہے۔