پنجاب کے وزير ماحولیات محمد رضوان نے عالمی اداروں کی رپورٹس کے اعداد و شمار کو فیک نیوز قرار دے دیا
صوبائی وزیر نے اپنی ہی حکومت کے فیصلے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں تین روز اسکول اور کالج بند کرنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسموگ نہیں ہے، صرف شہر کو بد نام کیا جا رہا ہے اور چند لوگ فضائی آلودگی کا شور مچا کر لاہور کا نام خراب کر رہے ہیں آلودگی پر عالمی رپورٹس کو نہیں مانتا، عالمی اداروں کی رپورٹس جعلی ہیں۔