بدھ کی رات کو شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے
کراچی (ٹی وی ٹوڈے نیوز) کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلشن اقبال، ملیر کینٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن حدید، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 1 تھی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب میں 15 کلومیٹر دور کا علاقہ بتایا گیا ہے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔