پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بالنگ میں بھی کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، کوہلی اپنے کیریر میں ایک بھی ٹیسٹ وکٹ نہیں لے سکے اور بابر نے یہ کارنامہ بنگلا دیش کیخلاف سر انجام دے دیا۔
بابر اعظم نے ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ 19 ٹی ٹوئنٹی ففٹیز بنائی ہیں جبکہ کوہلی کا اٹھارہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ تھا۔
بابر نے اس سے پہلے افغانستان کے خلاف میچ میں کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان تیز ترین ہزار رن بنانے کا ریکارڈ توڑا تھا۔ کوہلی نے بطور کپتان 30 اننگ میں ہزار رن اسکور کیے، بابر نے یہ سنگ میل صرف 26 اننگ میں حاصل کرلیا۔
بابر اعظم نے بطور کپتان زیادہ ففٹیز کے مقابلے میں بھی کوہلی کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں، بابر اعظم نے صرف 27 اننگز میں 14 ففٹیز بنائیں جبکہ کوہلی نے 44 اننگز میں 13 ففٹیز بنا رکھی ہیں۔
یہی نہیں کچھ مہینے پہلے بابر نے ٹی ٹوئنٹی میں کوہلی سے تیز ترین2 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی چھین لیا تھا، بابر نے یہ اعزاز صرف 52 اننگ میں حاصل کیا جبکہ کوہلی نے یہ ریکارڈ 56 اننگ میں بنایا تھا۔