سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے چک چولان میں محاصرے اور تلاشی کے دوران مزید نوجوانوں کو شہید کر دیا