ویکسین کی بوسٹر شاٹ اومی کرون کے خلاف موثر دفاع ہے،فائزر

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کورونا ویکسین کی ایک بوسٹرخوراک نئے ویرینٹ اومی کرون کے خلاف ایک مؤثر دفاع ہے۔

کمپنی نے ایک تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ویکیسن کی تین خوراکیں اومی کرون کے خلاف اتنی ہی اینٹی باڈیز بنانے میں کامیاب ہو ئی ہیں جو دوخوراکیں دیگر کورونا اقسام کے خلاف بناتی ہیں۔

اس سے پہلے ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن نے بھی کہا ہے کہ موجودہ ویکسینز اومی کرون کے خلاف موثر ثابت ہوں گی۔

فائزر کے چیف ایگزیکٹیو البرٹ بورلا نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین کی تیسری خوراک کے ساتھ اومی کرون قسم کے خلاف تحفظ کو بہتر بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں