کترینہ کا اپنی شادی پر رقص، وکی کوشال نے گانا گنگنایا

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی شادی میں سنگیت کی محفل میں چکنی چمیلی اور شیلا کی جوانی پر ڈانس کیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف آج وکی کوشال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی مکمل راز داری کے ساتھ کی جارہی ہے۔

تاحال ان کی شادی کی کوئی تصویر یا ویڈیو تو سامنے نہیں آئی لیکن ان شادی کی تقریبات سے متعلق مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تقریبات میں کل ان کے سنگیت کی محفل سجائی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محفل میں موسیقی اور رقص کا خوب تڑکا لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں