تمباکو نوشی جہاں انسان کے لیے انفرادی طور پر خطرناک ہے وہیں اس کے مضر اثرات فضائی آلودگی کا سبب بھی بنتے ہیں
نیوزی لینڈ میں ایک رولنگ پروگرام میں نوجوانوں کو سگریٹ خریدنے کی اجازت دینے پر پابندی لگائی جا رہی ہے، جس کا مقصد 2025 تک پورے ملک کو سگریٹ نوشی سے پاک بنانا ہے۔
نئے قوانین کے تحت 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو اپنی زندگی میں کبھی بھی کہیں سے بھی سگریٹ خریدنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن کے منصوبے پر عمل کرانے کے لیے اور ملک کو مکمل پاک کرنے کے لیے ہر سال اس عمر کی حد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔