جنگ عظیم دوم کے دوران 76 برس قبل پیراگوئے میں چوری ہونے والی اشیا مالک کو دوبارہ مل گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگ عظیم دوم کے دوران امریکی فوجی اسکیوبیل کی کچھ اشیا گم ہو گئی تھیں جن میں سلور برسلٹ، سروس ریبن، کانسی کا ستارہ اور امریکی آرمی کی نشاندہی پن اور ایک سوئس سکہ شامل تھا۔
گم ہونے والے تمام اشیا چیک ری پبک سے تعلق رکھنے والے صحافی پیٹرشیوہو کو پیراگوئے سے ملیں۔ صحافی کو یہ تمام اشیا میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے ملیں۔
ملنے والی تمام اشیا کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے سابق فوجی اہلکار کی ہیں جو 76 برس قبل جنگ عظیم دوم میں شریک تھا اور پیراگوئے میں پوسٹنگ کے دوران ان کی یہ اشیا چوری ہو گئی تھیں۔