اسلام آباد میں واک کرتے شہری پر چھریوں سے وار،ملزم فرار

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں واکنگ ٹریک پر واک کرتے شہری کو نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے واک کرتے شہری پر حملہ کیا اور فرار ہو گیا، زخمی شخص کو امدادی ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا۔

آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی فوری گرفتاری کی احکامات جاری کردیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں