ایشز میں بابراعظم کا تذکرہ، کمنٹیٹر نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران جب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ذکر ہوا تو کمنٹیٹر نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ ڈالے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بابراعظم سے متعلق آسٹریلوی کمنیٹیٹرز کی گفتگو کا کلپ شیئر کیا۔

کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر کیری او کیف کو مخاطب کرتے ہوئے کمنٹیٹر کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہے آپ کو بابراعظم بہت پسند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں