عمران خان اور ان کی ٹیم نا اہل ہے،غربت کے بجائے غریبوں کو مٹا رہے ہیں: ناصر شاہ

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم نا اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اس کے ترجمان غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں کرتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت غربت مٹانے کے بجائے غریبوں کو مٹا رہے ہیں۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں، عوام ان کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں