غریب کو آج باعزت طریقے سے حق دیا جا رہا ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آج غریب کو اس کا حق باعزت طریقے سے دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنانے والوں کو غریب کی یاد ستانا منافقت ہے جبکہ میاں مفرور نے عوام کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔

انہوں نے کہا کہ نااہل بڑے میاں کا ہر منصوبہ کرپشن کی اندوہناک داستان ہے اور ہر منصوبہ عوام کو مزید مقروض کرنے کا باعث بنا۔ کرپشن انڈیکس میں پاکستان کرپٹ خاندانوں ہی کی بدولت پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں