مظفرگڑھ میں پارکو پائپ لائن سے بڑے پیمانے پر تیل چوری پکڑی گئی۔
پولیس کے مطابق آئل مافیا کے کارندے 40 فٹ لمبی سرنگ لگا کر کئی روز سے پائپ لائن سے ڈیزل چوری کر رہے تھے۔ رنگ پور میں ہوٹل کے کمرے سے سرنگ کھودی گئی تھی۔
پولیس نے ہوٹل مالک سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا