ملک کے حالات دن بدن پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں : شازیہ عطا مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ملک کے حالات دن بدن پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں سیالکوٹ میں ایک سری لنکن شہری کو بہت ہی بربریت کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا اس واقع نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ ہم اس واقعے پر گہرے دکھ اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اسکی پرزور مذمت بھی کرتے ہیں۔

سیالکوٹ میں ایک سری لنکن شہری کو بہت ہی بربریت کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا اس واقع نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ ہم اس واقعے پر گہرے دکھ اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اسکی پرزور مذمت بھی کرتے ہیں۔
سانحہ سیالکوٹ پرایک وفاقی کابینہ کے سینئر وزیر نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہم انکے اس بیان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ ذہنیت پاکستان پر مسلط رہی تو پاکستان کو نقصان ہوگا اب اس ٹولے کو گھر جانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نی126 دن کا دھرنا دیا وہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس لہراتے تھے۔

آج کی بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمران نیازی دیکھ لے کیونکہ رپورٹ کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے تین حکومتوں کے دور کے مناسبت سے آج ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔عوام کے 85.9 فیصد اکثریت نے وفاقی حکومت کی خود احتسابی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی 66.8 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ موجودا پی ٹی آئی حکومت کی احتساب مہم یک طرفہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت کا نعرہ احتساب ڈھونگ ہے‘ چیئرمین نیب دو برس سے 821ارب روپے کی ریکوی کا ثبوت نہیں دے سکے‘ وہ پبلک اکا?نٹس کمیٹی میں پیش نہیں ہوتے‘ جب پی اے سی ان کی گرفتاری کا حکم دیتی ہے تو تب جا کر وہ سامنے پیش ہوتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو دو سال سے قید کررکھا گیالیکن ایک پائی کی بھی وصولی کے ثبوت نہ فراہم کرسکے‘ سپریم کورٹ بھی نیب کے احتساب کو یکطرفہ قرار دے چکی ہے۔
نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کاامتحان ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو سمجھتے ہیں یا نہیں جس کے مطابق 93 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے تین حکومتوں کے مناسبت سے آج مہنگائی سب سے زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کل عمران نیازی نے کہا ہے کہ ملک اب بھی دنیا میں سب سے سستا ترین ہے۔
یقینا عمران خان کیلئے سستا ترین ملک ہو سکتا ہے۔ ملک کے 6 ارب ڈالرز آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیے گئے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ نیب حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے جس کی ترجمانی کے فرائض نیب کی بجائے حکومتی وزرائ کررہے ہیں اور وہ اسے آزاد ادارہ قرار دیتے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ ایک انتقامی ادارہ بن گیا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان آج ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ دیکھ لیں رپورٹ میں ہے کہ عوام احتساب کے عمل سے مطمئن نہیں ہے۔
اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ?تحریک انصاف سندھ کے ساتھ دوہرا معیاربند کرے، بنی گالا ریگولرائز ہوجائے باقی املاک ریگولرائز نہ ہوں ایسا نہیں ہوگا ?وقت آگیا ہے لوگ دو نہیں ایک پاکستان کی بات کریں۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ?پی ٹی آئی کیلوگ بڑی بڑی باتیں کرتیہیں سندھ میں گیس پیدا ہوتی ہے مگر عوام کو میسر نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں