کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سبسڈی دینے کے بجائے صرف لہو پیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تمام صوبوں میں صوبائی حکومتیں سبسڈی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی منصوبے متعلقہ حکومتوں نے بنائے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت میں اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت سے جو شرائط رکھیں اس پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کے فور منصوبے پر جلد کام شروع ہونے والا ہے۔